رابی پیر زادہ لندن میں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ میں بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ وصول کریں گی

لاہور : اداکارہ و گلوکارہ رابی پیر زادہ لندن میں ہونے والے دسویں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ میں بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ وصول کریں گی ۔ رابی پیرزادہ کو لند ن میں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ انٹر نیشنل 2019ء کیلئے بہترین گلوکار ہ کے طو ر پر نامزد کیا گیا ہے ۔ رابی پیر زادہ 18اگست کو لندن میں ہونے والے اس ایوارڈ شو کی تقریب میں بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ حاصل کریں گی ۔گلوکارہ 16اگست کو پاکستان سے لندن کیلئے روانہ ہو ں گی ۔ رابی پیر زدہ نے کہاکہ یہ میرے لئے بڑی خوشی کا لمحہ ہے کہ مجھے بہترین گلوکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔اس سے میرا حوصلہ مزید بڑھا ہے اور میں مزید لگن سے کام کروں گی ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 جولائی 2019

Share On Whatsapp