پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ’’ چل میرے پُتر ‘‘ 26جولائی کو پاکستان میں ریلیز ہو گی

کامیڈینز افتخار ٹھاکر،ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس نے کردار نبھائے ہیں، موضوع پردیس کی مشکلات ہیں

لاہور : پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ’’ چل میرے پُتر ‘‘ 26جولائی کو پاکستان میں ریلیز ہو گی ۔فلم میںپاکستان سے کامیڈین اداکاروں افتخار ٹھاکر ، ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس نے کردار نبھائے ہیں ۔ فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ اسے پاکستان کے 89سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گا۔ فلم کی کہانی غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفر اور پردیس کی مشکلات کو موضوع بنایا گیا ہے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 جولائی 2019

Share On Whatsapp