Big B Takes A Dig At ICC's Boundary Rule

امیتابھ بچن بھی آئی سی سی قوانین کا مذاق اڑانے لگے

آئی سی سی قانون کے مطابق جس کے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں وہ زیادہ امیر ہے:بالی ووڈ میگا سٹار

لکھنو : بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کا مذاق بناڈالا۔50 اوورز کے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 241 رنز پر آل آﺅٹ ہوئی اور یوں میچ برابر ہوگیا، سپر اوورز میں بھی نیوزی لینڈ نے مقابلہ برابر کردیا تھا تاہم انگلش ٹیم میچ میں زیادہ باﺅنڈریز کی بنیاد پر فاتح ٹھہری۔انگلینڈ کی جیت کے بعد پوری دنیا میں کرکٹ قوانین کی تبدیلی کی بحث زور پکڑ گئی ہے، سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز بھی ان قوانی کا مختلف انداز میں مذاق اڑا رہے ہیں اور اب بالی وڈ میگا سٹار نے بھی آئی سی سی قوانین کا مذاق بنایا ہے۔
میگا سٹار امیتابھ بچن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ” آپکے پاس 2 ہزار روپے ہیں اور میرے پاس بھی 2 ہزار روپے ہیں، آپکے پاس 2 ہزار کا ایک نوٹ ہے اور میرے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں تو بتائیں کون زیادہ امیر ہوگا؟، انہوں نے کہا کہ آئی سی سی قانون کے مطابق جس کے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں وہ زیادہ امیر ہے، اس کے بعد میگا سٹار نے ہیش ٹیگ آئی سی سی رولز لکھ کر کرکٹ قوانین کا مذاق اڑایا ہے“۔
ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فیصلوں پر بھی تنقید جاری ہے۔بعض شائقین کرکٹ کو فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے پر اعتراض ہے اور کسی کو زیادہ باﺅنڈریز پر انگلینڈ کو فاتح قرار دینے پر غصہ ہے۔ 

تاریخ اشاعت : بدھ 17 جولائی 2019

Share On Whatsapp