بچے کی پیدائش کے بعد دنیا کی کم عمر ترین امریکی ماڈل و ٹی وی اسٹار 21 سالہ کایلی جینر نے شادی کا فیصلہ کرلیا

لاس اینجلس : بچے کی پیدائش کے بعد دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی امریکی ماڈل و ٹی وی اسٹار 21 سالہ کایلی جینر نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔کایلی جینر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش فروری 2018 میں ہوئی تھی اور اطلاعات ہیں کہ وہ دوسری بار ماں بننے کا ارادہ رکھتی ہیں، اس لیے دوبارہ والدہ بننے سے قبل وہ شادی کرنا چاہتی ہیں۔
کایلی جینر اپریل 2017 سے امریکی ریپر و گلوکار 28 سالہ تریوس اسکاٹ کے ساتھ رہ رہی ہیں اور دونوں متعدد بار ایک دوسرے سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔کایلی جینر کے ہاں فروری 2018 میں پیدا ہونے والی پہلی بچی بھی انہیں تریوس اسکاٹ سے ہوئی تھی اور اطلاعات ہیں کہ اب ماڈل دوسری مرتبہ بھی ماں بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔معروف امریکی میگزین پیپلز نے ذرائع سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ نے اپنے تعلقات کے 2 سال بعد پہلی بار شادی کرنے سے متعلق بات چیت شروع کی ہے۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ اگرچہ پہلے بھی دونوں اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کی باتیں کرتے رہے ہیں، تاہم اب کی بار انہوں نے جلد شادی کرنے سے متعلق باتیں کرنا شروع کی ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد اس حوالے سے اعلان کریں گے۔جوڑے سے متعلق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ کایلی جینر اپنی حالیہ زندگی سے بہت خوش ہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ خاندان کو مزید بڑھائے اور وہ اپنی چھوٹی بیٹی کو بھائی یا بہن دینا چاہتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 16 جولائی 2019

Share On Whatsapp