سابقہ حکومتوں نے بیرون ملک دوروں میں پی آئی اے کو غلط استعمال کیا،

ماضی میں امریکہ دورے کے لیے وزیراعظم پی آئی اے کا جہاز استمال کرتے تھے، وزیراعظم عمران خان امریکہ جانے کے لیے ایئر فورس کا چھوٹا طیارہ استمال کریں گے

اسلام آباد ۔ : وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے بیرون ملک دوروں میں پی آئی اے کو غلط استعمال کیا، ماضی میں امریکہ دورے کے لیے وزیراعظم پی آئی اے کا جہاز استمال کرتے تھے جس قومی ائیر لائن کو کافی رقم خرچ کرنا پڑتی تھی، اب وزیراعظم عمران خان امریکہ جانے کے لیے ایئر فورس کا چھوٹا طیارہ استمال کریں گے۔منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے غیر ملکی ائیر لائن نے پاکستان کے روٹس کو ختم کیا تھالیکن اب مختلف ممالک پاکستان میں فلائٹ آپریشن کے لیے دلچسپی لے رہے ہیںجن میں سر فہرست فرانس ہے۔
غلام سرور خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی حکام نے ایئر پورٹ دورہ کرکے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قطر سے ایئر پورٹ کو اپ گریڈ کرنے کہ بات کی ہے مگر ایئر پورٹ کسی کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ یہ تقسیم ریگولیٹری اور کمرشل بنیاد پر کی جارہی ہے اور ریگولیٹری باڈی کابینہ ڈویژن کے ماتحت کام کرے گی۔
غلام سرور خان نے یہ واضح کیا کہ وہ بدھ سے کراچی کا دو روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں، وفاقی وزیر کراچی ایئر پورٹ کا دورہ کریں گے۔ سی اے اے کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو سہولیات اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔وہ اے ایس ایف ہیڈ کواٹر کا دورہ بھی کریں گے۔ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق وفاقی وزیر کا استقبال کر یں گے۔
وفاقی وزیر اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں یاد گار شہدا پر حاضری بھی دیں گے۔ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق وفاقی وزیر کو اے ایس ایف کے متعلق بریفنگ دیں گے۔وفاقی وزیر بروز جمعرات پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ بھی کریں گے۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک وفاقی وزیر کو پی آئی اے بزنس پلان سے متعلق بریفنگ دیں گے۔اس دن غلام سرور خان محکمہ موسمیات کا بھی دورہ کر ینگے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 جولائی 2019

Share On Whatsapp