ن لیگی رہنما صدیق الفاروق کی تحریکِ انصاف رہنما عمر چیمہ سے بدتمیزی

علیمہ خان اپنا پیسہ سفید کروا رہی ہے، آپ ”بے غیرت “ہیں:صدیق الفاروق


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
اسلام آباد : ن لیگی رہنما صدیق الفاروق کی تحریکِ انصاف رہنما عمر چیمہ سے بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں ’بے غیرت‘ کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ٹالک شو میں میزبان نے ن لیگ کے رہنما صدیق الفاروق اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر چیمہ کو مدوع کیا ہوا تھا اور پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شہلا رضا بھی مدوع تھیں۔
ٹالک شو کے دوران عمر چیمہ کی جانب سے شہباز شریف اور نواز شریف کی کرپشن کے بارے میں بات کرنے پر صدیق الفاروق طیش میں آگئے اور انہوں نے غیر مہذب استعمال کرنا شروع کر دی۔ 
انہوں نے غیر شائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے عمر چیمہ سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اپنا پیسہ سفید کروا رہی ہے اور بے غیرت ہیں۔ جس کا جواب دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر چیمہ نے کہا کہ آپ پہلے بھی یہ الزام لگا چکے ہیں لیکن پہلے بھی ہم نے آپ سے ثبوت مانگے تھے ثبوت دیں جس پر صدیق الفاروق مزید غصے میں آگئے۔
اس دوران پروگرام کے میزبان ن لیگی رہنما کو ضبط کرنے اور شائستہ زبان استعمال کرنے کی تلقین کرتے رہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ن لیگی رہنما غیر مہذب زبان استعمال کر چکے ہیں اور رانا ثناء اللہ جو اس وقت منشیات سمگلنگ کے الزام میں اے این ایف کی تحویل میں ہیں نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے غیر شائستہ کلمات کہے تھے ۔ ن لیگ ک علاوہ دوسری جماعتوں کے اراکین بھی اپنے مکالفین کے لیے غلط الفاظ اور کلمات ادا کرتے رہتے ہیں اور اب ن لیگی رہنما صدیق الفاروق کی تحریکِ انصاف رہنما عمر چیمہ سے بدتمیزی کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ن لیگی رہنما صدیق الفاروق پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 16 جولائی 2019

Share On Whatsapp