سویڈش اوپن ٹینس، نیکولاس جیری، جان اگناسیو، روبرٹو کاربیلاس، ڈینس نوویک اور البرٹ راموس نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

سٹاک ہوم ۔ : نیکولاس جیری، جان اگناسیو لونڈیرو، روبرٹو کاربیلاس بائینا، ڈینس نوویک اور البرٹ راموس وینولاس نے سویڈش اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سویڈن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں چلین کھلاڑی نیکولاس جیری نے سوئس کھلاڑی ہنری لاکسونن کو 7-6 اور 7-5 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ارجنٹائن کے کھلاڑی جان اگناسیو نے ہم وطن کھلاڑی فاکنڈو کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، سپینش کھلاڑی روبرٹو کاربیلاس نے ہم وطن کھلاڑی جوم مونا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، آسٹرین کھلاڑی ڈینس نوویک نے سٹیو ڈارسز کو مات دے کر پہلا مرحلہ عبور کیا، اسپین کے البرٹ راموس بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے کانسٹنٹ لیسٹینی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 16 جولائی 2019

Share On Whatsapp