افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ، سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں 19 جولائی کو فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی

قاہرہ ۔ : افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 19 جولائی کو کھیلا جائے گا، سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ مصر میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں سینیگال اور الجیریا نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں سینیگال نے تیونس اور الجیریا نے نائیجیریا کو شکست دی تھی۔
19 جولائی کو شیڈول ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں اسلئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں گروپ سی میں ایک ساتھ تھیں اور گروپ میچ میں الجیریا نے سینیگال کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا اسلئے فائنل میں اسے سینیگال کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 16 جولائی 2019

Share On Whatsapp