بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا اعلان، مشرفی مرتضیٰ کپتان برقرار رہیں گے،

, شکیب الحسن اور لٹن داس آرام کی غرض سے ڈراپ، انعام الحق کی دوبارہ ٹیم میں واپسی

ڈھاکہ ۔ : بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ کے آخر میں دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، مشرفی مرتضیٰ کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، شکیب الحسن اور لٹن داس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے، البتہ انعام الحق دوبارہ ٹیم میں کم بیک کرنے میں کامیاب رہے، فاسٹ بائولر ابوجاوید سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے، شکیب کی جگہ کو پر کرنے کیلئے تیجل اسلام کو بطور لیفٹ آرم سپنر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان مشرفی، تمیم اقبال، سومیا سرکار، مشفق الرحیم، محموداللہ، محمد متھن، مصدق حسین، مستفیض الرحمان، صابر رحمان، روبیل حسین، انعام الحق، مہدی حسن میراز، محمد سیف الدین اور تیجل اسلام پر مشتمل ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 16 جولائی 2019

Share On Whatsapp