اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ کی منگنی طے پا گئی ،

آئندہ برس پیا گھر سدھار جائینگی

لاہور : اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ کی منگنی طے پا گئی ،آئندہ برس پیا گھر سدھار جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے پنجاب پولیس میں تعینات ایک پولیس افسر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے دونوں خاندانوں میں معاملات طے پا گئے ہیں اور منگنی کی رسم بھی ہو چکی ہے ۔سویرا شیخ کے ہونے والے شوہر پنجاب پولیس میں افسر ہیں ۔ سویرا شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری لومیرج ہے لیکن اس کے ساتھ گھروالوں کی رضا مندی بھی شامل ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 16 جولائی 2019

Share On Whatsapp