میرا مختلف معاہدوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث مالی مشکلات کا شکار

معاہدوں کی ادائیگی ہوتے ہی ٹیکسز کی مد میں رقم کی ادائیگی کر دوں گی ‘ اداکارہ کی گفتگو

لاہور : نامور اداکارہ میرا مختلف کمپنیز سے طے پانے والے معاہدوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں ۔ اداکارہ میرا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے جن کمپنیز سے معاہدے ہیں ان کی ابھی تک ادائیگی نہیں ہوئی اور جیسے ہی مجھے رقم کی ادائیگی ہو گی میں ٹیکسز کی ادائیگی بھی کر دوں گی ۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ معاہدوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے میں خود بھی مالی مشکلات کا شکار ہوں ۔

تاریخ اشاعت : منگل 16 جولائی 2019

Share On Whatsapp