اداکار عدنان صدیقی نے ڈرامہ ’’میں نہ جانوں ‘‘کے ٹائٹل سانگ کو دل کی آواز قرار دیدیا

اسلام آباد : اداکار عدنان صدیقی نے ڈرامہ ’’میں نہ جانوں ‘‘کے ٹائٹل سانگ کو دل کی آواز قرار دیدیا۔عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر ڈرامہ ’’میں نہ جانوں ‘‘ کا ٹائٹل سانگ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا ان کے دلی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔اس ڈرامے میں اداکارہ صنم جنگ کیساتھ اداکار زاہد احمد اور عفان وحید مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ عدنان صدیقی کی ہدایتکاری میں بننے والا یہ ڈرامہ آج آن ایئر کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 15 جولائی 2019

Share On Whatsapp