اداکار شہریارمنور نے فلم کی کامیابی کاراز ہدایتکار اور پرڈیوسر کو قرار دیدیا

اسلام آباد : اداکار شہریار منور نے کسی بھی فلم کی کامیابی کاراز ہدایتکار اور پرڈیوسر کو قرار دیدیا۔سوموار کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ وہ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اداکار کیساتھ ساتھ بطور پرڈیوسر بھی کام کر رہے ہیں اور ان کو اس بات کا احساس ہوا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کا راز کیمرے کے پیچھے ہدایتکار اور پرڈیوسر سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم آج کل کی نوجوان نسل کی عکاسی کررہی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلوں کو کیسے لیتے ہیں۔فلم میں ان کا کردار ایک ایسے لڑکے کا ہے جو بہت جذباتی اور غصیلا ہے۔ اس فلم میں وہ اداکارہ مایا علی کیساتھ اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم عیدالا ضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 15 جولائی 2019

Share On Whatsapp