ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب پر جلسے کے دوران حملے کی کوشش

خاتون لیگی رہنما کو تقریر کے دوران بوتل مارنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ بوتل کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
شیخوپورہ : ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب پر جلسے کے دوران حملے کی کوشش، خاتون لیگی رہنما کو تقریر کے دوران بوتل مارنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ بوتل کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ورکرز کنوینشن کے دوران پارٹی کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں منعقدہ ن لیگ ورکرز کینوینشن کے دوران ایک شخص کی جانب سے مریم اورنگیزیب پر بوتل پھینکی گئی۔
تاہم مریم اورنگیزیب بوتل کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شیخوپورہ میں ورکرز کنوینشن کا خصوصی انعقاد کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنوینشن کے دوران مریم اورنگزیب سمیت پارٹی کے دیگر کئی سینئر رہنماوں نے شرکت کی اور خطاب بھی کیے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 13 جولائی 2019

Share On Whatsapp