مربع گز سے بڑا گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے تمام افراد ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں، ایف بی آر

اسلام آباد ۔ : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہدایت کی ہے کہ اِنکم ٹیکس قانون کے تحت ایسے تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کے گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھتے ہیں وہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔ ایف بی آر سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر نے ٹیکس سال 2018ء کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019ء تک توسیع کی ہے۔ ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی پریشانی سے بچیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp