آل پارٹیز کا 25 جولائی کو کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ عام کا اعلان

کوئٹہ : آل پارٹیز کا 25 جولائی کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ عام کا اعلان بلوچستان آل پارٹیز اجلاس ایم پی ہاسٹل کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے کی اجلاس پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ،نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی، مسلم لیگ ن بلوچستان کے چیف کوآرڈینیٹر میر گوہر مینگل نے شرکت کی اجلاس جمعیت علما اسلام ف کے صوبائی کنویئنئر مولانا [عبدالخالق، پی ایم اے پی کے سید لیاقت آغا، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ،جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ، قومی وطن پارٹی کے صوبائی آرگنائزر شیر محمد درانی، سمیع اللہ لونی،عبدالجلیل مردانزئی، پیپلزپارٹی بلوچستان کے میڈیا سیل انچارج حیات خان آچکزئی، اے این پی ثلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین، مسلم لیگ ن کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نصیر خان آچکزئی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلع کوئٹہ کے صدر محمد زکریا زاکر ودیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں آل پارٹیز کے رہنمائوں نے انجمن تاجران کے زیر اہتمام کل بروز ہفتہ ہونے والے شٹر ڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیاآل پارٹیز کے رہنماں نے اپنے پارٹیز کے تمام اضلاع کے زمہ داران کو ہدایات جاری کی کہ تمام اضلاع میں انجمن تاجران کے شٹر ڈاون ہڑتال کو کامیاب بنایا جائے اجلاس میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام 25 جولائی کو کوئٹہ میں جلسہ عام اور یوم سیاہ کے تیاریوں کے حوالے سے غور وخوض کیا گیا اجلاس میں آل پارٹیز کے رہنماں نے تمام اضلاع کے کارکنان کو 25 جولائی کے جلسہ میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی آل پارٹیز نے اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ چئیرمین کے لیے حاصل بزنجو کی نامزدگی پر اپوزیشن کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دے دیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp