آئی سی سی نے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

, علیم ڈار فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے،سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور جنوبی افریقہ کے ماریس ایراس مس آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے

لندن : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نی14جولائی کولارڈزکرکٹ گراؤنڈانگلینڈ میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019ئ کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے علیم ڈارانگلینڈاورنیوزی لینڈکے مابین کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور جنوبی افریقہ کے ماریس ایراس مس آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ آسٹریلیا کے روڈ ٹکر تھرڈ امپائراورپاکستان کے علیم ڈارفورتھ امپائرہونگے جبکہ سری لنکاکے ریجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp