آٹے سمیت اشیا خوردو نوش پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے ، شبر زیدی

ملک میں سیلز ٹیکس ادا کرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہے،کاروباری شخصیات اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ آٹے سمیت اشیا خوردو نوش پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے،ملک میں سیلز ٹیکس ادا کرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہے،کاروباری شخصیات اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور مذاکرات میں کوئی تعطل نہیںانہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارا ہدف ٹیکس کا دائرہ بڑھانا ہے تاہم ہم کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے ملکی صنعت و تجارت کو نقصان پہنچے ملک میں سیلز ٹیکس ادا کرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہی'۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری شخصیات اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 'ٹیکسٹائل کے شعبے نے یارن کی درآمد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، یہ شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسے مراعات فراہم کی جائیں گی'۔انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹے تاجروں کے لییمقررہ ٹیکس کی اسکیم لانے کیلیے تیار ہیں۔ 'زیرو ریٹنگ پر سیلز ٹیکس کا معاملہ 10 سال بعد واپس آرہا ہے، تمام فیصلوں کے اطلاق کے لیے تیار ہیں، مشاورت سے عملدرآمد ہوگا'۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp