شہباز شریف کا نامزد چیئرمین سینٹ حاصل بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ

چیئرمین سینٹ نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے بطور اپوزیشن لیڈر بھرپور تعاون کی یقین دھا نی

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نامزد چیئرمین سینٹ حاصل بزنجو کو ٹیلی فون کرکے مبارک باد پیش کی اور انہیں یقین دلایا کہ بطور قائد حزب اختلاف اور پارٹی صدر آپ کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کرینگے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شہباز شریف نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینٹ کے نامزدگی پر مبارکبادی کا ٹیلیفون کیا اور حاصل بزنجو کو پارٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی شہباز شریف نے کہا کہ آپ پر پورا یقین ہے کہ آپ بطور چیئرمین سینٹ وفاق کی مضبوطی کی علامت بن کر ابھریں گے اور آپ کی نامزدگی سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سے آپ کی نامزدگی وفاق پاکستان مضبوطی کیلئے ہے

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp