نہیں لگتا چیئرمین سینیٹ لانے میں ہمیں کوئی دقت ہوگی، شیری رحمان

, وزیراعظم نے صادق سنجرانی کوکہاتحریک کامیاب ہونے نہیں دیں یہ بیان کیا ہارس ٹریڈنگ نہیں رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا سینیٹ میں اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے، نہیں لگتا چیئرمین سینیٹ لانے میں ہمیں کوئی دقت ہوگی۔ ان خیال کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے اپوزیشن کیپاس واضح اکثریت ہے، فلورکراسنگ نہیں ہوسکتی ، نہیں لگتاچیئرمین سینیٹ لانے میں ہمیں کوئی دقت ہوگی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا فارورڈبلاک کس طرح بن سکتاہی یہ قانون کی نفی ہوگی، حکومت کے پاس سینیٹ میں مطلوبہ تعداد موجود نہیں۔وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا وزیراعظم نے صادق سنجرانی کوکہاتحریک کامیاب ہونے نہیں دیں یہ بیان کیا ہارس ٹریڈنگ نہیں یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp