رابی پیرزادہ نے مانچسٹر میں لائیو میوزیکل شومیں پرفارمنس دیکر میلہ لوٹ لیا

لاہور : گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مانچسٹر میں لائیو میوزیکل شومیں پرفارمنس دیکر میلہ لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں اور انہوںنے گزشتہ روز مانچسٹر میں لائیو میوزیکل شو میں پرفارم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مقامی شہر ی بھی رابی پیرزادہ کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے ہال میں موجود تھے۔ رابی پیرزادہ نے اپنے مشہور زمانہ گیت پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp