آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعزاز ملنا پورے پاکستان کافخر ہے ‘ راحت فتح علی خان

, مجھے دنیا کی تمام تر کامیابیاں ماں کی دعائوں کے صدقے ملی ہیں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

لاہور : نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنا انتہائی خوشی کا باعث ہے اور یہ صرف میرا نہیں بلکہ پورے پاکستان کافخر ہے۔ایک انٹر ویو میں راحت فتح علی نے کہا کہ عزت اور شہرت میری ماں اور اساتذ ہ کی دعائوں کی بدولت ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ مجھے دنیا کی تمام تر کامیابیاں ماں کی دعائوں کے صدقے ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک ہال بھی میرے نام سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ مجھے ایوارڈ سے بھی نواز اگیا۔انہوں نے کہا کہ میرے استاد نصرت فتح علی خان کو بھی واشنگٹن کی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا تھا ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp