حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے سپیکر پنجاب کو درخواست موصول

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) 15 جولائی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو باقاعدہ تحریری درخواست پیش کر دی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 15 جولائی کو بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت کے لئے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp