فلم ’’باجی‘‘ کا ریلیز کی13 روز میں 7کروڑ 19لاکھ روپے کا بزنس

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ نے ریلیز کی13روز میں 7کروڑ 19لاکھ روپے کما لئے۔تفصیلات کے مطابق ثاقب ملک کی بطور ہدایت کار پہلی فلم’’باجی‘‘ 28جون کو نمائش کیلئے پیش کی گئی، جس کی پاکستان میں شاندار نمائش جاری ہے اور اس فلم نے ریلیز کے صرف 13روز میں 7کروڑ 19لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں میرا ، آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، محسن عباس حیدر، نیئر اعجاز اور نشو بیگم شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp