ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی تیار

, کمیٹی بنا دی گئی جو جلد اپنی سفارشات حکومت کو بھجوائے گی ، کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکشن جاری

لاہور : حکومت نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ وزارتوں اور ڈویڑنز کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔کمیٹی کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی بارے یکساں پالیسی تیار کرے گی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات کو اس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ریلویز، سیکرٹری پاور بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری ریگولیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔کمیٹی تو بنا دی گئی ہے دیکھتے ہیں یہ کمیٹی کتنی جلدی ان کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کومستقل کرنے کی سفارشات بھجواتی ہے جس پر عملدرآمد کر کے ملازمین کو خوشخبری دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp