آئی جی پنجاب نے 10پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 10پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اے آئی جی لاجسٹکس محمد عبدالقادر قمر کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب،بٹالین کمانڈر 7محمد حسن رضاخان کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی ،اے آئی جی انکوائریزمنتظر مہدی کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب، تقرری کے منتظر اطہر اسماعیل امجد کو اے آئی جی پروکیورمنٹ ،تقرری کے منتظر رانا طاہر رحمان خان کو اے آئی جی ٹریننگ، ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ علی وسیم کو ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ، تقرری کے منتظر محمد نوید کو ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی ،تقرری کی منتظر عمارہ اطہر کوایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک ،ایس ڈی پی او حاصل پور،بہاولپور اعجاز حسین بخاری کو ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر جاوید حسین کو ایس ڈی پی او ٹیکسلا، راولپنڈی کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp