تمام ایئرپورٹس پرسامان کی مساوی پلاسٹک ریپنگ پالیسی لاگو کی جائے ،ریٹس کم سے کم رکھے جائیں، غلام سرور خان

راولپنڈی : وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئرپورٹس پرسامان کی مساوی پلاسٹک ریپنگ پالیسی لاگو کی جائے اور اس کے ریٹس کم سے کم رکھے جائیں۔وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے جمعہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ ایئرپورٹ مینیجر طاہر سکندر نے وفاقی وزیر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود انسانی وسائل کے بارے میں بتایا۔
وفاقی وزیر کو انٹیگریٹڈ بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم اور گرین چینل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے ایئرپورٹ پر موجود ٹراما سینٹر اور شفا ء فارمیسی کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونے چاہئیں، تمام ایئرپورٹس پر مساوی پلاسٹک ریپنگ پالیسی لاگو کی جائے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp