نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ دھوکہ دہی کا شاہکار ہے،نفیسہ شاہ

, سرکاری ملازمین کی تنخواہ ایک ہزار بڑھاکر دو ہزار ٹیکس لگا دیا گیا ہے ، , , قصر بنی گالا کیلئے عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے، عوام ٹھگوں سے نجات کیلئے بلاول بھٹو کا ساتھ دیں،بیان

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ دھوکہ دہی کا شاہکار ہے،بیچارے سرکاری ملازمین کی تنخواہ ایک ہزار بڑھاکر دو ہزار ٹیکس لگا دیا گیا ہے ،قصر بنی گالا کیلئے عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے، عوام ٹھگوں سے نجات کیلئے بلاول بھٹو کا ساتھ دیں۔ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ دھوکہ دہی کا شاہکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیچارے سرکاری ملازمین کی ایک ہزار تنخواہ بڑھاکر دو ہزار ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے ملازمین کی تو تنخواہ سے روٹی پوری نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ غریب ایک پنکھا چلانے اور ایک بلب جلانے کی سکت نہیں رکھتا وہ بیس روپے کی روٹی کیسے خرید کر سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ قصر بنی گالا کیلئے عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روٹی، کپڑا اور مکان کے منشور پر قائم ہے،عوام ٹھگوں سے نجات کے لئے بلاول بھٹو کا ساتھ دیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp