وزیراعظم کی زیر صدارت نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جمعہ کو منعقد ہونیوالے اجلاس میں وزیر برائے قانون ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر گیلانی، سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی جنرل (ر) انور علی حیدرشریک ہوئے۔ اجلاس میں ہاؤسنگ پروگرام کے حوالے سے قانونی و انتظامی امورپر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp