سپیکر قومی اسمبلی کی لندن میں کھیلے جانیوالے پارلیمنٹرینزکرکٹ ورلڈ کپ میں کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

, پاکستان کا پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا خوش آئند ہے، ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، اسد قیصر

لندن : سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لندن میں کھیلے جانیوالے پارلیمنٹرینزکرکٹ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا خوش آئند ہے، ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں کھیلے جانے والے پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو کامیابی پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو واضح شکست دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا جس پر کپتان سمیت پوری ٹیم ستائش کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد قابلِ تحسین ہے،فائنل میں پاکستان کی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp