وزیراعظم سے سینئر وزیر خیبرپختونخوا محمد عاطف خان کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال،سیاحت کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سیاحت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے سینئر وزیر برائے سیاحت، کھیل، ثقافت، آثار قدیمہ، امور نوجوانان خیبر پختونخوا محمد عاطف خان نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سیاحت کے امور زیر غور آئے ۔
وزیر سیاحت خیبرپختونخوا عاطف خان نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں سیاحت سے متعلق کئے جانے والے اقدامات پر بریف کیا ۔ انہوں نے وزیراعظم کو قبائلی اضلاع سمیت صوبے بھر میں نئے سیاحتی مقامات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو سیاحت کے ذریعے معیشت کو فروغ دینے کے حوالے مستقبل کا لائحہ عمل بھی پیش کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp