وفاقی وزیرزرتاج گل سے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے چیئرمین آصف محمود کی ملاقات، مون سون میں میگا شجرکاری مہم پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔ : وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے چیئرمین آصف محمود نے ملاقات کی اس دوران پی ایچ اے کی جانب سے شروع کی جانے والی میگامون سون شجرکاری مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پی ایچ اے نے وفاقی وزیر کو بتایا کے ہم عوام کے ساتھ ساتھ پارلیمانی ارکان کو بھی اس مہم کا حصہ بنائیں گے تاکہ راولپنڈی شہر اور اس سے ملحقہ تمام علاقوں میں شجرکاری مہم کروائی جا سکے۔ ملاقات میں دونوں اداروں کی طرف میگا مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے راولپنڈی شہر کو سرسبز و صاف بنانے کا اعادہ کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp