سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کے بارے میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

اسلام آباد ۔ : سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کے بارے میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ درخواست کی سماعت16جولائی کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔ ویڈیوسکینڈل کانوٹس لینے کیلئے درخواست اشتیاق احمد مرزا نامی مقامی شہری نے ایڈووکیٹ چوہدری منیر صادق کے ذریعے دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیاہے کہ6 جولائی کو مریم صفدر اور دیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویڈیو سکینڈل سامنے لائے جس میں عدلیہ کے بارے میں مختلف الزامات لگائے گئے ہیں، اس لئے میری استدعا ہے کہ لیک شدہ ویڈیو کی تحقیقات کا حکم دیاجائے جس سے عدلیہ کے وقارواحترام اور آزادی پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب ملنے کے ساتھ اصل حقائق بھی منظرعام پر آجائیں گے۔
درخواست میں ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ اور پیمرا کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف، مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی،راجہ ظفر الحق و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقررکرتے ہوئے مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی،راجہ ظفر الحق و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp