نیب لاہورمیں خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

لاہور۔12 جولائی : نیب لاہورمیں خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں مکانات کے مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنیکی تیسری تقریب منعقد کی گئی‘ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی چوہدری خلیق الزمان اور ڈائریکٹر انویسٹی گیشن احترام ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی‘ ترجمان کے مطابق خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے 246 متاثرین میں مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کئے گئے‘حوالے کئے گئے 246 مکانات کے پوزیشن لیٹر کی مالیت 1 ارب 22کروڑ روپے ہے ،انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مئی میں نیب لاہور نے ساڑھے 7 ارب مالیت پر مشتمل مالکانہ حقوق کے لیٹر متاثرین کو واپس دلوائے‘ ڈی جی نیب لاہور کیجانب سے اکتوبر 2018ء میں متاثرین کے درمیان ساڑھے 4 ارب مالیت کے ملکیتی حقوق کے لیٹر تقسیم کئے گئے تھے‘ نیب لاہور حکام کی کاوشوں سے سینکڑوں متاثرین مستفید ہورہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹر احترام ڈار‘ چیئرمین و ڈی جی نیب کی ہدایات ہیں کہ ملزمان کو سزائیں دلوانے سے زیادہ فوقیت متاثرین کو انکا حق فوری واپس دلوانے پر دی جائے، ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نے کہا کہ نیب کا آگاہی و تدارک ونگ جرم ہونے سے قبل روکنے کیلئے سرگرم عمل ہے‘ نیب ہر سوسائٹی کے باہر اسکا مکمل نقشہ اور فراہم کردہ سہولیات کا ڈسپلے لگوانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے‘ نیب لاہور کیجانب سے ڈی پی جی اے چوہدری خلیق الزمان نے پوزیشن لیٹر متاثرین کے حوالے کئے‘ چوہدری خلیق الزمان نے کہا کہ یہ ہمارے نظام کی بھی خرابی ہے اور عوام کی کوتاہی بھی کہ وہ غیرقانونی سوسائٹیوں میں پیسہ پھنسا دیتے ہیں ‘خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان ضمانت پر ہیں ،اگر عوام سے وعدہ کیمطابق اقدامات نہیں کرینگے تو قانون کا شکنجہ انکے گرد مزید تنگ ہوتا جائیگا ‘متاثرین کیجانب سے چیئرمین و ڈی جی نیب لاہور کے ہائوسنگ سیکٹر میں اٹھائے گئے اقدامات پر تشکر کا اظہار کیا گیا‘ متاثرین نے کہا کہ نیب لاہور نے انتہائی قلیل مدت میں خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو درپیش مسائل کا مداوا کروایا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp