بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونے چاہیں،وفاقی وزیر غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ : وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونے چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے روز جمعہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے دوران کہی۔ طاہر سکندر ایئرپورٹ منیجر نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ شاہ رخ نصرت، سیکرٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود انسانی وسائل کے بارے میں بتایا۔
وفاقی وزیر کو انٹیگریٹڈ بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ایئرپورٹ پر موجود کار پارکنگ کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر نے یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ سسٹم اور ایئرپورٹ کی صفائی کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ گرین چینل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے ایئرپورٹ پر موجود ٹراما سینٹر اور شفا فارمیسی کا بھی دورہ کیا۔ غلام سرور خان نے کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر مساوی پلاسٹک ریپنگ پالیسی لاگو ہونی چاہئے۔ پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس نمایاں جگہ پر لگائے جائیں تاکہ تمام مسافران ریٹس دیکھ سکیں غلام سرور خان نے سول ایوی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی سول ایوی ایشن میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp