پی آئی اے کی اسلام آباد سے براستہ بیجنگ جانے والی پرواز پی کے 853 بیجنگ میں تاخیر کا شکار ہو گئی

اسلام آباد : پی آئی اے کی اسلام آباد سے براستہ بیجنگ جانے والی پرواز پی کے 853 بیجنگ میں تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے اے پی یو میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث پرواز ٹوکیو کے لئے روانہ نہ ہوسکی۔ ذرائع نے بتایاکہ جہاز کی فنی خرابی کے باعث پرواز بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز میں تین سو پچاس مسافر ہیں، پچاس کے قریب پاکستانی بھی ہیں، مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے انہیں کوئی پریشانی نہیں۔ترجمان پی آئی اے نے کہاکہ خرابی دور ہوتے ہی جہاز کو ٹوکیو روانہ کر دیا جائیگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp