حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے، شیری رحمن

, تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں،اپوزیشن پارٹیز کسی دبائو میں نہیں آئے گی، گفتگو

اسلام آباد : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف قرارداد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ میں پیپلز پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے خود کو تسلی دینے کے لئے قرارداد پیش کی ہے، حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں،اپوزیشن پارٹیز کسی دبائو میں نہیں آئے گی۔انہوںنے کہاکہ حکومت چاہتی ہے چیئرمین سینیٹ کے خلاف قراردا واپس لی جائے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد واپس نہیں لی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف قرارداد کو ہم آسانی سے ناکام کرے گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp