سکواش کے کھلاڑیوں کیلئے کیش ایوارڈ کی تقریب 15 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد ۔ : پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈلز حاصل کرنے والے سکواش کے کھلاڑیوں کیلئے کیش ایوارڈ کی تقریب 15 جولائی کو سہ پہر ساڑھے تین بجے مصنف سکواش کمپلیکس میں ہو گی۔ تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ہوں گی جو کہ انٹرنیشنل سطح پر سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp