ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 15 جولائی سے شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ : ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 15 جولائی سے کولمبو سری لنکا میں شروع ہو گا، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سیّد فخر علی شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن کو دو گرپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کوگروپ بی میں ایران اور بنگلہ دیش کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں میزبان سری لنکا، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 20 جولائی تک جاری رہے گا۔
شیڈول کے مطابق 15 جولائی کو سری لنکا کا مقابلہ بھارت سے ہو گا جبکہ پاکستان اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 16 جولائی کو سری لنکا کا مقابلہ نیپال اور پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ 17 جولائی کو بھارت اور نیپال جبکہ ایران اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 18 جولائی کو سیمی فائنل، پوزیشنز اور تیسری پوزیشن کے مقابلے ہوں گے جبکہ فائنل 20 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp