شہداء پاکستان ایس ایس بی باسکٹ بال ٹورنامنٹ بحریہ باسکٹ بال اور فالکن باسکٹ بال کلبوں نے میچ اپنے نام کرلئے

کراچی۔ : شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اشتراک سے انٹر نیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل لیکول بالرز کو 35کے مقابلے 39 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں فالکن باسکٹ بال کلب نے مد مقابل بنوریہ باسکٹ بال کلب کو سخت مقابلے کے بعد 44 کے مقابلے میں 48 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp