روٹی اور نان کی قیمت میں دو گنا اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) نے روٹی اور نان کی قیمت میں دو گنا اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعدنان اور روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔حکومت نے آٹے پر بھی جی ایس ٹی لگا دیا ہے جبکہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
70سالوں میں پہلی مرتبہ روٹی کی قیمت میں دوگنا سے بھی زہادہ اضافہ ہو ا ہے۔گزشتہ دس سالوں میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا۔مطالبہ ہے کہ حکومت ٹیکسز واپس لے اور گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر ے تاکہ نان اور روٹی کی پرانی قیمتیں بحال ہو سکیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp