پی آئی اے میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کیلئے اصلاحات کا عمل جاری،

, پی آئی اے انتظامیہ کا سکھر اسٹیشن بند کرنے کافیصلہ

کراچی : قومی ایئرلائن میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سکھر اسٹیشن بند کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔انتظامیہ نے باضابطہ احکامات سے قبل شعبہ فائنس کے ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات مرحلہ وار بند کرنے کی ای میل جاری کی ہے۔
ای میل ڈپٹی جنرل مینیجر کاشف بن منیر کی جانب سے جاری کی گئی جس میں شعبہ فنانس کو مختلف ٹریول ایجنٹ کی جانب واجب الادا رقومات وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ای میل سکھر اسٹیشن کے حکام کو پی آئی اے ہیڈ آفس کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے جاری کی ہے۔ ای میل میں قومی ایئر لائن کو وصول ہونے والے چیکس بھی فوری طور پر کیش کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ای میل میں سکھر اسٹیشن بند کرنے کے حوالے سے حتمی احکامات کے منتظر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ایئر لائن کی انتطامیہ کی جانب سے سکھر اسٹیشن کو بند کر فیصلے سے متعلق خبر منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد پی آئی سے سکھر اسٹیشن کو بند نہ کرنے سے متعلق وضاحت سامنے آئی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp