نیب لاہور کی جانب سے خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے 246 متاثرین میں مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنیکی تقریب

مالکان ضمانت پر ہیں , , ،وعدہ کے مطابق اقدامات نہیں کرینگے تو قانون کا شکنجہ انکیگرد مزید تنگ ہو جائے گا‘ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل , نیب ہر سوسائٹی کے باہر اسکا مکمل نقشہ اور فراہم کردہ سہولیات کا ڈسپلے لگوانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے‘ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن

لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور کی جانب سے خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں مکانات کے مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنے کی تیسری تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی چوہدری خلیق الزمان اور ڈائریکٹر انویسٹی گیشن احترام ڈار نے خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے 246 متاثرین میں مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کیے ۔
246 مکانات کے پوزیشن لیٹر کی مالیت 1 ارب 22کروڑ روپے ہے۔اس سے قبل مئی میں نیب لاہور نے ساڑھے 7 ارب مالیت پر مشتمل مالکانہ حقوق کے لیٹر متاثرین کو واپس دلوائے۔ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے اکتوبر 2018 میں متاثرین کے درمیان ساڑھے 4 ارب مالیت کے ملکیتی حقوق کے لیٹر تقسیم کئے گئے تھے۔ڈائریکٹر انوسٹی گیشن احترام ڈارنے کہا کہ نیب لاہور کے افسران کی کاوشوں سے سینکڑوں متاثرین مستفید ہورہے ہیں۔
چیئرمین و ڈی جی نیب کی ہدایات ہیں کہ ملزمان کو سزائیں دلوانے سے زیادہ فوقیت متاثرین کو انکا حق فوری واپس دلوانے پر دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کا آگاہی و تدارک ونگ جرم ہونے سے قبل روکنے کیلئے سرگرم عمل ہے،نیب ہر سوسائٹی کے باہر اسکا مکمل نقشہ اور فراہم کردہ سہولیات کا ڈسپلے لگوانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔چوہدری خلیق الزمان نے کہا کہ یہ ہمارے نظام کی بھی خرابی ہے اور عوام کی کوتاہی بھی کہ وہ غیرقانونی سوسائٹیوں میں پیسہ پھنسا دیتے ہیں۔
عوام کے نقصان کے اصل ذمہ دار متعلقہ ادارے ہیں انکی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرقانونی سوسائٹیوں پر مکمل نظر رکھیں۔خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان ضمانت پر ہیں اگر عوام کو وعدہ کے مطابق اقدامات نہیں کرینگے تو قانون کا شکنجہ انکے گرد مزید تنگ ہوتا جائیگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp