پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ پیش کرینگے، ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی، جیسن روئے

لندن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو اس مقصد کے حصول کیلئے سردھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔ انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو خبر دار کیا ہے کہ اب میگا ایونٹ کا ٹائٹل ان سے ایک قدم دوری پر ہے، انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کو تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔
میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل میچ (کل) اتوار کو لندن، لارڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ جیسن روئے نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ میں اپنی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرئوں گا۔ جیسن روئے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں اب تک کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو پہلے سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ فائنل میچ میں بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ فتوحات کیلئے کسی ایک کھلاڑی کی کارکردگی پر انحصار نہیں کر سکتے بلکہ کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp