ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل کل کھیلا جائے گا

ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کولمبین جوڑی کا مقابلہ فرانسیسی جوڑی سے ہوگا

لندن : جان سبسٹینکابال اور رابرٹ فاراح پر مشتمل میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کولمبین جوڑی سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں کل ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئے گی۔ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ میں کولمبین جوڑی کا مقابلہ نکولس مہوٹ اور ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل فرانسیسی جوڑی سے ہوگا۔ لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ دونوں فائنلسٹ جوڑیوں کے درمیان میگا ایونٹ مینز ڈبلز فائنل میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp