سرینا ولیمز اور سیمونا ہالپ کے درمیان ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل کل کھیلا جائے گا

لندن : امریکا کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ولیمز اور رومانیہ کی ٹینس سٹار سیمونا ہالپ کے درمیان سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز فائنل کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے سیمی فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دونوں فائنلسٹ کھلاڑیوں کے درمیان میگا ایونٹ ویمنز سنگلز فائنل میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں کھلاڑیوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp