انگلش بولروں نے ہمیں آئو ٹ کلاس کیا اور سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا، آسٹریلوی کپتان

ْ لندن : آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے کہاہے کہ انگلش بولروں نے ہمیں آئو ٹ کلاس کیا اور سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ کرس ووکس ورلڈ کلاس بولر ہیں،انگلش فاسٹ بولروں اور عادل رشید نے ہمیں زیادہ مواقع نہیں دیئے، حالانکہ اسٹیو اسمتھ نے اننگز کو آگے بڑھایا تاہم اس کے بعد انگلش بیٹنگ نے ہمیں آئوٹ کلاس کردیا۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میں اچھے مقابلے کی توقع ہے۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ اچھا کھیلا تاہم جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے میچوں میں ہم نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔ایرون فنچ نے کہا کہ انگلش تماشائیوں سے ہمیں ایسی ہی توقع تھی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا۔ ایجبسٹن کے تماشائی بہت اچھے ہیں، لیکن یہاں ہمارا ریکارڈ ہمیشہ ہی زیادہ اچھا نہیں رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp