وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے پر کمیٹی کے کردار کو سراہا ہے، مزید 5 ہزار ادویات کی قیمتوں میں کمی کا ارادہ رکھتے ہیں

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے چیئرمین سینیٹر عتیق شیخ کا اجلاس سے خطاب، سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کے دورکی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے چیئرمین سینیٹر عتیق شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے پر کمیٹی کے کردار کو سراہا ہے، ہم مزید 5 ہزار ادویات کی قیمتوں میں کمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔
سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ کتوں کے کاٹے کی ویکسین بھارت سے منگوائی جاتی ہے جو کہ لحمہ فکریہ ہے۔ این آئی ایچ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈوز ہم کتے کے کاٹے کی ویکسن تیار کر رہے ہی جبکہ مزید ایک لاکھ خوراکوں کی تیاری کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نے پنجاب کو کتے کے کاٹے کی ویکسین کی خوراکیں فراہم کر دی ہے، باقی صوبوں کو بھی سپلائی کی جا رہی ہے، ہمارے پاس کتے کے کاٹے کے ویکسین کی کمی نہیں ہے، ان صوبوں کو سپلائی ہوتی ہے جہاں سے پیمنٹ بھی آ جاتی ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ این آئی ایچ آئندہ اجلاس میں ادویات کی سپلائی کا ایس او پی پیش کرے۔ قائمہ کمیٹی نے سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کے دورکی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ کمیٹی نے شیخ اختر کے دور میں جاری کئے گئے احکامات اور فائلوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ قائمہ کمیٹی نے معاملہ کی چھان بین کیلئے احتساب بیورو سے معاونت کی تجویز پیش کر دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر کمیٹی مطمئن نہ ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھیجا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی رجسٹرار کی تقرری پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔ قائمہ کمیٹی کی جانب سے 17 گریڈ کی افسر کو رجسٹرار لگانے پر اعتراض کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp