بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی’’ائرانڈیا‘‘ نے دبئی سے کولکتہ اوراندور کے لیے دو برا ہ راست پروازوں کاآغاز کردیا

نئی دہلی : بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی ’’ائرانڈیا‘‘ نے دبئی سے کولکتہ اوراندور کے لیے دو برا ہ راست پروازوں کاآغاز کردیا، ’’ائرانڈیا‘‘ نے ملک کے ان دونوں شہروں کے دبئی جانے والے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انہیں حاصل محدود آپشن کے پیش نظر کیا ہے۔ دبئی سے کولکتہ کیلئے دوطرفہ 1,215 امارتی درہم جو کہ تقریبا 23 ہزار بھارتی روپے بنتے ہیں۔
بھارت کے ایک معروف ٹریولز ایجنٹ ویوک وسانتھ کے مطابق دبئی سے کولکتہ آنے جانے کے لیے ٹکٹس کا اجرا کردیا گیا ہے۔دبئی میں مقیم کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اس اقدام کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی ہمیشہ اماراتی ائیر لاین سے سفر کرتی تھی تاہم اب سے بھارتی ائیر لائن سے بھی استفادہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ بھارتی ایئر لائن براہ راست ہوگی۔ ویوک وسانتھ کے مطابق دبئی سے اندور آنے جانے کے لیے 1,059 درہم مناسب کرایہ ہے اور سب سے اہم بات جو اس پرواز کو اہم بناتی ہے وہ اس کی براہ راست پرواز ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp