Babar Azam Scored More Runs Then Virat Kohli In Wc 2019

ورلڈ کپ2019ء،بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے زیادہ رنز سکور کرڈالے

بابر نے 8میچز میں474،کوہلی نے9میچز میں443رنز سکور کیے

لندن : قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز بابراعظم نے ورلڈ کپ2019ءمیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے زیادہ رنز سکور کرنے کا کارنامہ سر انجام دیدیا ہے ۔ 24سالہ بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے 8میچز میں 67.71کی اوسط سے474رنز سکور کیے تھے جس میں ایک سنچری اور3نصف سنچریاں شامل تھیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں 9میچز میں 55.37کی اوسط سے443رنز سکور کیے جن میں 5نصف سنچریاں شامل تھیں،حیران کن طور پر وہ ایک بھی سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے ۔
اب تک ورلڈ کپ میں بھارت کے روہت شرما648رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں ، آسٹریلیوی اوپنر ڈیوڈ وارنر647کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر شکیب الحق606رنز سکور کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہیں ، انگلینڈ کے جو روٹ549رنز کے ساتھ چوتھے اور کیوی کپتان کین ولیمسن548رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے پاس اتوار کو شیڈول فائنل میں لمبی باری کھیل کر ورلڈ کپ 2019ءمیں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بننے کا موقع موجود ہے ۔آسٹریلیوی کپتان ایرون فنچ نے ورلڈ کپ کے10میچز میں507رنز سکور کیے ۔                                                                       

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp